مدور۔/30اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طویل ترین جدوجہد و احتجاج کے بعد اپنے مطالبات منوالینے والے راشن شاپس ڈیلرس کو ریاستی حکومت کی جانب سے واجب الادا بقایا جات کی تقسیم کے لئے 31 اگسٹ بروز جمعہ ضلع سدی پیٹ کے تمام ارزاں فروشی کی دکانات سے وابستہ راشن ڈیلرس کا ایک تنظیمی اجلاس ضلع مستقر سدی پیٹ کے ٹی ٹی سی سنٹر پر صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔ محمد کریم الدین کوثر نمائندہ سیاست مدور و صدر ڈیلرس اسوسی ایشن مدور منڈل کے بموجب مذکورہ اجلاس میں ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ضلع ڈیلرس میں بقایا جات پر مشتمل رقمی چیکس تقسیم کریں گے۔ انہوں نے ضلع ڈیلرس سے وقت مقررہ پر حاضر رہتے ہوئے اپنے اپنے چیکس حاصل کرلینے کا مشورہ دیا۔ مسرس وینوگوپال ، بالا کرشنا،انجیا و دیگر اس موقع پر موجود تھے۔