راشن چاول کی منتقلی پر لاری ضبط

بیدر ۔ یکم ؍ اکٹوبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چٹہ روڈ پر ایک لاری جس کا نمبر KA38/8330 ہے کو ضبط کرلیا گیا جس میں 17.50 کنٹل چاول جو براہ ظہیرآباد آندھراپردیش منتقل کیا جارہا تھا کو سپرنٹنڈنٹ پولیس بیدر سدھیر کمار ریڈی کی نگرانی میں پولیس نے ضبط کرلیا ۔ عوامی تقسیم کے تحت بی پی ایل کارڈس کیلئے یہ چاول جاری کیا گیا تھا ۔ پولیس نے لاری مالک شیوراج اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس تعلق سے گاندھی گنج پولیس اسٹیشن کیس درج کیا گیا ہے ۔

سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک
بیدر ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس نے کمال نگر کے قریب ڈی روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے حادثہ میں ستیہ دتی رتن کمار نامی 45 سالہ خاتون ہلاک ہوئی اور دو افراد زخمی ہوئے ۔ یہ لوگ بسواکلیان سے مہاراشٹرا کے اودگیر جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس تعلق سے کمال نگر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ۔