حیدرآباد 27 مئی (سیاست نیوز) فیر پرائز شاپ کے چاول کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والے ایک شخص کو کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم اور محکمہ سیول سپلائز کے انفورسمنٹ عہدیداروں نے گرفتار کرلیا اور اُس کے قبضہ سے چاول کے 55 تھیلے ضبط کرلئے۔ بتایا جاتا ہے کہ خالد احمد اپنے ساتھی عبداللہ ساکن کالا پتھر کی مدد سے سرکاری اسکیم کے تحت فیر پرائز شاپ سے حاصل کردہ چاول کی غیرقانونی منتقلی اور فروخت میں ملوث پایا گیا۔ ٹاسک فورس نے گرفتار شخص کو ضبط شدہ چاول کے تھیلوں کے ساتھ کالا پتھر پولیس کے حوالہ کردیا۔