گمبھی راؤ پیٹ ۔ 15اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمھی راؤ پیٹ منڈل کے مختلف مواضعات میں راشن شاپس کی منظور کیلئے درخواستیں مطلوب ہے ۔ تحصیلدار گمبھی راؤ پیٹ اے گنگیا نے یہ بات بتائی اور اس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موضع گجامینگاورم وڈور کالونی جو ایس سی ( اے ) خواتین کیلئے محفوظ ہے جبکہ موضع مصطفیٰ نگر میں واقع شاپ جو کہ بی سی ( اے ) جنرل کیلئے محفوظ ہے ۔ اس طرح راجو پیٹ کی شاپ بی سی ( بی ) خواتین کیلئے محفوظ ہے اور لکشمی پور تانڈہ کی شاپ ایس ٹی خواتین کیلئے محفوظ ہے ۔ اہل افراد 25اکٹوبر تک اپنی درخواستیں آر ڈی او سرسلہ کے پاس شام پانچ بجے تک جمع کروائیں ۔ بعد ازاں تاریخ کے اعلان کے بعد انٹرویو کے ذریعہ راشن شاپ کی منظوری عمل میں لائی جائے گی ۔