راشد خان کو پی ایس ایل سے روک دیا گیا

دبئی ۔24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ دو فائنل کھیلنے والی پاکستان سوپر لیگ تھری میں کوئٹہ کی ٹیم افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔ راشد خان افغانستان کی ٹیم کے ساتھ زمبابوے کے دورے پر ہیں۔ جہاں اسے یکم مارچ سے ورلڈ کپ کے کوالی فائنگ ٹورنمنٹ میں شرکت کرنا ہے۔ ابتدا میں راشد خان کو چار میچوں میں شرکت کرنا تھی لیکن افغانستان کے کوچ نے ورلڈ کپ کی اہمیت کے باعث راشد کو پی ایس ایل کھیلنے سے روک دیا ہے۔ کوئٹہ نے ابھی تک راشد خان کا متبادل نہیں لیا ہے۔