حیدرآباد۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے اسپنر راشد خان ورلڈ کپ میں صلاحیتوں کا جادو جگانے کے لیے بے قرار ہیں۔ راشد خان نے کہاکہ ہم میگا ایونٹ میں ایشیا کپ جیسا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے جس میں ہم نے تمام بڑی ٹیموں کو سخت چیلنج دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں کسی بھی بیٹسمین سے خوفزدہ نہیں کیونکہ جانتا ہوں کہ اچھی بولنگ کرنے سے کسی کو بھی آئوٹ کرسکتا ہوں، لیکن خراب گیندوں پر کوئی بھی میری پٹائی کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ وہ اس وقت آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں اور ایونٹ کے فوری بعد قومی ٹیم میں شامل ہوجائیں گے تاکہ ورلڈ کپ کی تیاری میں مشغول ہوسکیں۔یاد رہے کہ راشد اس وقت دنیا میں صف اول کے بولروں میں شامل ہے۔