راشدخان نوجوان کپتان کا بھی اعزاز حاصل کرلیا

ہرارے ۔27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کے قائم مقام کپتان راشد خان اس لئے شاداں ہیں کہ ان کی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں خطاب کیلئے پسندیدہ سمجھا جا رہا ہے۔ راشد نے کہا کہ یہ بات محض کاغذات پرہی نہیں بلکہ اسے میدان میں بھی ثابت کردیا جائے گا کیونکہ انہوں نے صدفیصد کارکردگی کیلئے کمر کس لی ہے اور وہ صرف کامیابی کیلئے میدان میں اتریں گے۔ورلڈ کپ کوالیفائر کے وارم اپ میچوں کا سلسلہ منگل سے زمبابوے میں شروع ہوگیا ہے اور افغانستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ کپتان اصغر استانکزئی زخمی ہونے کی وجہ سے 10 دن کے لئے میدانوں سے باہر ہوگئے ہیں۔محمد اصغر کا اپینڈکس کا آپریشن ہے۔ 2 وارم اپ میچوں کے بعد ٹیم کو گروپ میچ 4،6،8 اور 10 مارچ کو کھیلنے ہیں۔ لیگ اسپنر راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔