پاکستان و چین سے متصل سرحد کی صورتحال پر غور اور سپاہیوں سے ملاقات متوقع
نئی دہلی ۔/20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کل سے پاکستان اور چین سے متصلہ سرحدی علاقوں کا تین روزہ دورہ کریں گے جن میں مشرقی لداخ کا علاقہ چمار بھی شامل ہے جہاں گزشتہ سال ہند اور چین کے سپاہیوں کے درمیان 15 دن تک زبردست تعطل و تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں کے دورہ کے موقع پر وزیر داخلہ سامبا سیکٹر میں انڈوتبتن بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی ) کیمپ میں نئے آفیسرس کا افتتاح بھی کریں گے ۔ علاوہ ازیں وہ اس سیکٹر میں مختلف سرحدی چوکیوں کا معائنہ بھی کریں گے جو بالعموم سرحد پار سے فائرنگ کا نشانہ بنایا جاتی ہے ۔ راج ناتھ سنگھ مشرقی لداخ کے چمار سیکٹر کا معائنہ کریں گے ۔ جہاں ستمبر 2014 ء میں ہندوستان اور چین کے سپاہی صفر سے کم درجہ حرارت کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف متصادم ہوگئے تھے ۔ بعد ازاں ہاٹ اسپرنگ اور آئی ٹی بی پی چوکیوں کا معائنہ بھی کیا جائے گا ۔ راج ناتھ سنگھ اس موقع پر ہند ۔ چین سرحد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور سرحد کی نگرانی کرنے والے آئی ٹی بی پی کے سپاہیوں سے بات چیت کریں گے ۔