دہرہ دون۔/13مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر راج ببر آج اُتر کھنڈ سے راجیہ سبھا کی واحد مخلوعہ نشست کیلئے بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ اسمبلی سکریٹری جگدیش چندرا نے راج ببر کو ان کے انتخاب کا سرٹیفکیٹ حوالے کیا۔ اس موقع پر پارٹی قائدین بشمول چیف منسٹر ہریش راوت و صدر پردیش کانگریس کشور اپادھیائے موجود تھے۔