راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کا 9 اگست کوانتخاب

نئی دہلی۔ 6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب اسی ہفتہ 9 اگست، جمعرات کو ہوگا اور اس کے لئے 8 اگست چہارشنبہ تک نومینیشن کئے جا سکتے ہیں۔ ایوان کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے آج راجیہ سبھا میں اس کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایوان کے ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب 9اگست کو صبح 11 بجے ہوگا۔اس کے لئے نومینیشن 8 اگست، چہارشنبہ 12 بجے تک قبول کئے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ مقررہ وقت کے بعد کوئی نومینیشن قبول نہیں کئے جائیں گے ۔راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین جولائی میں ریٹائر ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا ہے جس کو پُر کرنے انتخاب منعقد کیا جاسکتا ہے ۔