کریم نگر میں کُل جماعتی مسلم قائدین کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/6 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست میں تین راجیہ سبھا کی نشستوں کے چناؤ کے تحت اعلامیہ کی اجرائی ہوچکی ہے۔ فی الحال تلنگانہ ریاست اسمبلی میں سیاسی پارٹیوں کی عددی طاقت کے بموجب تین راجیہ سبھا کی نشستوں پر ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی کے امکانات ہیں۔کمزور پچھڑے ایس سی ایس ٹیز اقلیتی طبقات کی ترقی کیلئے مسلسل کوشش کررہے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ہم خواہش کرتے ہیں کہ ان تین راجیہ سبھا نشستوں میں سے ایک پر ریاست کے کسی ایک مسلم قابل دانشور شخصیت کیلئے مختص کردی جائے تو بہتر رہے گا۔ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں کُل جماعتی مسلم قائدین جن میں اہل سنت الجماعت، اہل حدیث، جماعت اسلامی، جمعیتہ العلماء، جمعیتہ الحفاظ، دیگر مسلم تنظیموں کے صدور، سکریٹریز نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی آبادی کے لحاظ سے 12 فیصد سے 14 فیصد تک آبادی رکھنے والی مسلم آبادی کے حساب سے ٹی آر ایس سے پارلیمنٹ میں نمائندگی نہیں ہے۔ اسی لئے فی الحال منعقد شدنی راجیہ سبھا چناؤ میں ایک نشست کیلئے مسلم امیدوار کو بھیجا کر مسلمانوں کے درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے پارلیمنٹ میں نمائندگی کا موقع فراہم کرنے کیلئے کے سی آر سے ہماری خواہش ہے۔ تلنگانہ تحریک میں مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سنہرے تلنگانہ کی تشکیل میں مسلمانوں کا بھی حصہ ہوگا۔ اس موقع پر موجود شرکاء نے کہا کہ ایک دو دن میں کے سی آر سے ملاقات کرکے ہماری جانب سے ایک مکتوب حوالے کیا جائے گا۔ کے سی آر سے ملاقات کلئے وقت مانگا گیا ہے۔ محمد جمیل الدین ایڈوکیٹ زیڈ پی کوآپشن رکن جو کہ اردو ، تلگو، انگریزی اور ہندی سے اچھی طرح واقفیت رکھتے ہیں، سیاسی تجربہ بھی ہے، ابتداء سے ٹی آر ایس کے ساتھ ہیں انہیں اگر راجیہ سبھا کیلئے منتخب کرلیا جائے تو بہتر رہے گا۔ فی الحال بغیر کسی دشواری منتخب بھی ہوجائیں گے۔ مسلم نمائندگی کیلئے مناسب رہیں گے۔ تمام شرکاء نے تجویز پیش کی اور کے سی آر سے درخواست کرنے کے بارے میں بھی کہا۔ مسلم گریجویٹ اسوسی ایشن صدر ایم ایم انصاری جماعت اسلامی ضلع صدر خیرالدین، مفتی یونس القاسمی صدر جمعیت العلماء، محمد غیاث محی الدین، مفتی مولانا محمد کاظم علی صدر صفا بیت المال، نصیر الدین انجینئر سینئر سٹیزن صدر ، عقیل شاہد ایڈوکیٹ، خواجہ سرور الدین، منصور توکلی، توثیق رضا، محمد جمیل الدین ساجد فخرالزماں وغیرہ شریک تھے۔