راجیہ سبھا کیلئے 4 ارکان نامزد

نئی دہلی۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق ایم پی رام شاکال، آر ایس ایس ترجمان راکیش سنہا، کلاسیکل ڈانسر سونال مان سنگھ اور سنگ تراش رگھوناتھ مہا پاترا کو آج راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق ان چاروں کو وزیراعظم نریندر مودی کے مشورہ پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے نامزد کیا ہے۔ رام شاکال ایک مشہور عوامی قائد ہیں اور اُترپردیش کے عوامی نمائندے ہیں۔ انہوں نے اپنی ساری عمر دلت طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کردی۔ اس کے علاوہ کسانوں، محنت کش طبقہ اور مہاجرین حلقوں میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اترپردیش کے کابرٹ گنج حلقہ لوک سبھا سے تین مرتبہ منتخب کئے گئے۔ آر ایس ایس نظریات کے حامل راکیش سنہا دہلی میں موجود تھنک ٹینک انڈیا پالیں فاؤنڈیشن کے اعزازی ڈائریکٹر ہیں۔