نئی دہلی۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے دو سالہ چناؤ کیلئے زیادہ تر امیدواروں کی نامزدگیاں آج تنقیح کے بعد درست پائی گئیں، جس پرمرکزی وزیر شرد پوار، مرلی دیورا (کانگریس)، آر پی آئی کے رام داس اتھاولے اور وجئے گوئل(بی جے پی) کے ساتھ 21 دیگر امیدوار ایوان بالا کیلئے بلامقابلہ منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ریٹرننگ آفیسرس نے کہا کہ 16 ریاستوں میں 55 راجیہ سبھا نشستوں کیلئے نامزدگیوں کی تنقیح میں تمام نمایاں امیدواروں کے کاغذات درست پائے گئے۔