نئی دہلی ۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرفینانس ارون جیٹلی نے کانگریس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھگوان ووٹ نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی بل کو کامیابی ملے گی کیونکہ راجیہ سبھا میں اصل اپوزیشن پارٹی گھٹتی جارہی ہے۔ کانگریس نے کہا تھاکہ سارے بھگوان مل کر بھی جے ایس ٹی کو فوری طور پر کامیاب نہیں بنا سکتے۔ وزیرفینانس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے اس ریمارک پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ میں بھگوان ووٹ نہیں دیتے بلکہ ارکان پارلیمنٹ ووٹ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں آئندہ دو سالہ میعاد کے دوران کانگریس ارکان کی تعداد مزید کم ہوجائے گی۔ اس طرح ایوان میں ان کے نامزد حامیوں کی تعداد بھی کم رہے گی۔