راجیہ سبھا میں پیر کے دن انشورنس بل پر مباحث

نئی دہلی ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا امکان ہیکہ پیر کے دن انشورنس بل پر مباحث منعقد کرے گی جس میں راست غیرملکی سرمایہ کاری کی اعظم ترین حد میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 49 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ہندوستانی انتظامیہ ہندوستانی فروخت کنندوں کی تائید میں ہے۔ وزارت فینانس کے اعلیٰ سطحی ذرائع کے بموجب امکان ہیکہ انشورنس بل مباحث کیلئے پیر کے دن راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ یہ بل آج کے راجیہ سبھا کے ایجنڈہ میں شامل تھا لیکن اپوزیشن ترمیمات کے مطالعہ کیلئے مزید مہلت چاہتا تھا۔ چنانچہ حکومت نے پیر کے دن اس پر مباحث منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ انشورنس شعبہ میں سرمایہ کاری کا فقدان ہے اور اس میں اضافہ کی شدید ضرورت ہے۔ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی حد 49 فیصد کردینی چاہئے۔