راجیہ سبھا سے مستعفی ہوجانے امرسنگھ کی دھمکی

نئی دہلی 22 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ ادعا کرتے ہوئے کہ سماجوادی پارٹی میں امر سنگھ سے قربت رکھنے والے افراد کی توہین کی جا رہی ہے پارٹی رکن پارلیمنٹ امر سنگھ نے نے انتباہ دیا ہے کہ وہ راجیہ سبھا رکن کی حیثیت سے مستعفی ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ وہ سماجوادی ہیں۔ وہ ملائم وادی ہیں۔ تاہم اب ملائم وادی رہنا جرم ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر ملائم سنگھ یادو سے تبادلہ خیال کے منتظر ہیں اور وہ اپنا مکتوب استعفی راست صدر نشین راجیہ سبھا حامد انصاری کے حوالے کرینگے ۔ وہ ایسے نہیں ہیں جو استعفی کو دباؤ کی حکمت عملی کی طرح استعمال کریں۔ امر سنگھ حال میں پارٹی میں واپس ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کئی سینئر قائدین نے ان کی واپسی کی مخالفت کی تھی ۔