چینائی ۔ 29 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) انا ڈی ایم کے سے خارج کردہ راجیہ سبھا کی رکن ششی کلا پشپا جس کے خلاف وہ گھریلو ملازمین نے جنسی ہرسانی کا کیس درج کروایا ہے، آج کہا ہے کہ وہ ایوان بالا کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دے گی۔ سنگا پور سے آمد کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجیہ سبھا سے استعفیٰ کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ ششی کلا کو جاریہ ماہ کے اوائل میں انا ڈی ایم کے سے خارج کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف عائد الزامات کا جواب دینے کیلئے مدراس ہائیکورٹ سے مدورائی بنچ پر حاضر ہوں گی۔