نئی دہلی۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے آج ایوان بالا سیکریٹریٹ میں بائیومیٹرک اٹینڈس مارکنگ سسٹم شروع کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کل اس سیکریٹریٹ کو ان کے اچانک دورہ کے دوران اسٹاف کے چند ممبرس کو موجودہ نہ پانے کے بعد یہ حکم دیا۔ مسٹر نائیڈو نے پارلیمنٹ ہاؤز اور اس سے متصلہ عمارت میں واقع راجیہ سبھا سیکریٹریٹ کے مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کیا جس میں انہوں نے دیکھا کہ اسٹاف کے چند ممبرس دفتر میں موجود نہیں ہیں جس پر انہوں نے یہ حکم دیا۔ راجیہ سبھا نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔