راجیہ سبھا اور پارلیمانی پارٹی قائدین پر جیٹلی کی وضاحت

نئی دہلی 15 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس مسٹر ارون جیٹلی نے آج واضح کیا کہ وہ راجیہ سبھا میں لیڈر ہیں جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے یہ مسئلہ اٹھائے جانے کے بعد یہ وضاحت کی ۔ وزیر موصوف کو یہ وضاحت اس وقت کرنی پڑی جب سماجوادی پارٹی کے رکن نریش اگروال نے یہ جاننا چاہا کہ ایوان کے قائد کون ہیں جبکہ میڈیا میں کہا جارہا ہے کہ نریندر مودی راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں لی ایوانوں میں قائد ہیں۔