راجیہ سبھا اجلاس کا آج سے آغاز

نئی دہلی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کا 235 واں اجلاس کل سے شروع ہوگا، جس میں پارلیمنٹ کے رواں اجلاس کے ایک حصہ کے طور پر مالیاتی کارروائیوں کی تکمیل کی جائے گی۔ ایوان بالا کی مجموعی طور پر نشستیں ہوں گی۔ 23 اپریل سے شروع ہونے والا یہ اجلاس 13 مئی تک جاری رہے گا۔ بحث سیشن کے پہلے حصہ کے طور پر منعقدہ راجیہ سبھا کا 234 واں اجلاس 20 مارچ کو ملتوی ہوا تھا جو بعدازاں پارلیمانی امور کی کابینی کمیٹی کی سفارش پر غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔

کورم کی کمی، لوک سبھا کارروائی میں تاخیر
نئی دہلی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں لگاتار دوسرے دن آج بھی کورم میں کمی کے سبب دوپہر کے کھانے کے بعد کی کارروائی میں آغاز میں تاخیر پر حکومت کو الجھن کا سامنا کرنا پڑا۔ حکمراں ارکان کی اکثر نشستیں دوپہر 2.15 بجے تک بھی خالی تھیں اور چند اپوزیشن ارکان کو اس صورتحال پر مختلف تبصرے کرتے ہوئے دیکھا گیا۔