نئی دہلی ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت نے 21 مئی کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر یادگار تقاریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس دن یوم مخالف دہشت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری پال چوہان سے تمام ریاستی حکومتوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز اور مرکزی وزارتوں کے سکریٹریز کو روانہ مکتوب میں کہا ہیکہ راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر مناسب پروگرامس بشمول مخالف دہشت گردی کے حلف کا اہتمام کیا جائے اور عوام کو تشدد اور دہشت گردی کی تباہ کاریوں سے واقف کروایا جائے۔
جیہ للیتا کے مداح کا کرتب
کوئمبتور ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جیہ للیتا کو بری کردینے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے 50 یوگا گرو نے آج یہاں اہم سڑک پر 2 کیلو میٹر تک ہاتھوں پر چلنے کا مظاہرہ کیا۔