راجیو گاندھی اور بے نظیر مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کے خواہاں تھے: زرداری

لاہور ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے آج دعویٰ کرتے ہوئے یہ بیان دیا کہ ہندوستان کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی اور پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو متفقہ طور پر مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے راجیو گاندھی کو 1991ء میں ایک انتخابی ریالی کے دوران قتل کردیا گیا۔ زرداری نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے بھی کشمیر معاملہ پر ایک منصوبہ تیار کیا تھا۔

 

پاکستان میں موبائیل فونس اور اینٹی ۔ جاآلات کی ضبطی
کراچی ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کسٹمز کی جانب سے آج اینٹی ۔ جامنگ آلات اور موبائیل فونس ضبط کئے گئے جبکہ کسٹمز عہدیداروں کو شبہ ہیکہ یہ تمام حساس آلات دوبئی سے غیرقانونی طور پر پاکستان لائے گئے تھے جنہیں دہشت گرد استعمال کرنے والے تھے لہٰذا انہوں نے 31,112موبائیل فونس اور 5000 ایسے فونس جنہیں سرحد پار مواصلات کیلئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا اور اینٹی ۔ جامنگ آلات کو کسٹمز جانچ کے دوران کلیرنس دینے سے انکار کردیا۔