شمس آباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو بلٹس برآمد کرتے ہوئے مسافر کو شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب علی بن عثمان 30 سالہ ساکن محبوب نگر جو کل رات شمس آباد ایرپورٹ سے فلائیٹ نمبر EK-527 کے ذریعہ ریاض جارہا تھا کہ سی آئی ایس ایف عہدیداروں کی چیکنگ کے دوران اس کے لگیج سے دو 10/98mm بلٹس برآمد ہوئے جس پر اسے حراست میں لیتے ہوئے پولیس کے حوالہ کیا گیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔۔