نئی دہلی،یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) معروف ماہر اقتصادیات راجیوکمار نے آج وائس چیرمین کی حیثیت سے نیتی آیوگ کی کمان سنبھال لی ۔ راجیو کمار نے اروند پنگڑھیا کی جگہ لی ہے ۔ وہ مختلف وزارتوں، صنعتی اداروں اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ سنٹر فار پالیسی ریسرچ میں سینئر فیلو رہ چکے ہیں۔ انھوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اقتصادیات میں ڈی فل اور لکھنؤ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ہے ۔ کمار نے صنعتی ادارے فکی کے جنرل سکریٹری اور سی آئی آئی میں چیف ماہراقتصادیات کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ 2006 اور 2008 کے درمیان قومی سلامیتی کے مشاورتی بورڈ کے رکن رہے ۔ انھوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک، وزارت خزانہ اور وزارت صنعت میں کئی اہم عہدوں پر کام کیا ۔