ضلع عادل آباد کے 7 عہدیداروں کی معطلی
عادل آباد /30 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد میں راجیو ودیا مشن کے تحت چلائے جانے والے تعلیمی ادارے ریسیڈ۔شیل اسپیشل ٹریننگ سنٹر RSTC میں فرضی طلباء کا اندراج کرتے ہوئے حکومت سے حاصل ہونے والی رقم کا تغلب و تصرف کرنے کے بناء پر سات منڈل ایجوکیشن آفیسرس اور راجیو ودیا مشن میں خدمات انجام دینے والے مسٹر میر صفدر علی کو ان کی خدمات سے معطل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر سی ملاریڈی چنور MEO ، مسٹر جے دیواجی کاغذنگر MEO مسٹرپی سدانندم Kubeer ، MEO مسٹر ایس سرینواس لکشٹی پیٹ ایم ای او ، مسٹر ڈی سرینواس منچریال ایم ای او مسٹر جے رمیش سرپور ایم ای او مسٹر رامیا سوامی نرمل جنہوں نے 2012-13 تعلیمی سال کے دوران فی تعلیمی مرکز پر ایک سو طلباء کی تعداد بتاتے ہوئے تین لاکھ روپئے حاصل کرلیا ۔ سابق منڈل ایجوکیشنل آفیسرس بالترتیب ضلع پریشد ہائی اسکول چنور صدر مدرس ، قدیم کاغذنگر گورنمنٹ ہائی اسکول صدر مدرس KUBEER ضلع پریشد ہائی اسکول صدر مدرس ، لکشٹی پیٹ کے ایٹکیالہ ضلع پریشد صدر مدرس منچریال گورنمنٹ ہائی اسکول صدر مدرس سرپور کے لنگاپور ضلع پریشد ہائی اسکول صدر مدرس نرمل کے ضلع پریشد ہائی اسکول صدر مدرس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ فرضی طلباء کی نشاندہی کرتے ہوئے تغلب و تصرف میں ملوث منڈل ایجوکیشن آفیسر کی تحقیقات کرنے کی غرض ریاستی تعلیمی عہدیداروں کی جانب سے ویجلنس عہدیداروں کی ٹیم روانہ کی گئی تھی ۔ تحقیقات میں خاطی پائے جانے کے بناء پر منڈل ایجوکیشن آفیسر کے علاوہ راجیو ودیا مشین عہدیدار مسٹر میر صفدر علی کو بھی ان کی خدمات سے معطل کردیا گیا ۔