راجیو ودیا مشن ملازمین کا خدمات سے بائیکاٹ

یلاریڈی۔/6ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے راجیو ودیا مشن ملازمین نے خدمات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایم ای او مسٹر وینکٹیشم کو میمورنڈم پیش کیا۔ اطمینان بخش تنخواہ کے ساتھ 12 ماہ تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا۔ خدمات سے بائیکاٹ تین دن تک جاری رکھنے کی ملازمین نے بات کہی۔

برقی شاک لگنے سے خاتون فوت
یلاریڈی۔/6ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے راگھوا پلی سے تعلق رکھنے والی30سالہ خاتون اروندتی رفانی صبح اپنے ہی گھر میں حادثاتی طور پر برقی شاک لگنے سے فوت ہوگئی۔ خاتون گھر میں برقی بلب سے متعلق پلگ نکالتے ہوئے برقی شاک کا شکار ہوگئی اور نیچے گر پڑی۔ شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔ دو بچوں نے ماں کی حالت دیکھ کر چیخ و پکار کرنے پر مقامی لوگوں نے آکر بے ہوش پڑی اروندتی کو دواخانہ یلاریڈی منتقل کیا جہاں پر اس نے آخری سانس لی۔ متوفی کو شوہر راجیشور ، بیٹا شیوا رام کرشنا، بیٹی پرنیتی ہیں۔ اے ایس آئی راجیا نے بتایا کہ متوفی کے باپ گوپال کی شکایت پر کیس درج کرلیا گیا ہے۔