منچریال۔ 15 ؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وارڈ 6 کے مکینوں نے جن کی اکثریت مزدور پیشہ ہے ضلع کلکٹر منچریال مسٹر آر وی کرنن سے بس اسٹانڈ تا راجیونگر براہ ریلوے انڈر برج موقوعہ اے سی سی کشادہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ راستہ گذشتہ 3 سال سے مسدود کر دیا گیا ہے ۔ اس راستہ کی کشادگی سے راجیونگر کے عوام کو کافی سہولت ہوگی ۔ ضلع کلکٹر منچریال نے تیقن دیا کہ وہ ریلوے کے اعلیٰ عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے راستہ کی کشادگی کی مساعی کریں گے ۔