راجندر نگر میں پولیس کا کارڈن سرچ 15 مشتبہ افراد گرفتار

حیدرآباد۔/16 مئی، ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کی جانب سے راجندر نگر علاقہ میں کارڈن سرچ آپریشن عمل میں لایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس شمس آباد مسٹر پرکاش ریڈی کی قیادت میں عطا پور کے علاقہ پانڈو رنگا نگر میں شام 6تارات 9بجے کارڈن سرچ آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے اس موقع پر 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔