راجندر نگر میں لاری حادثہ سے مزدور کی موت

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک مزدور لاری اور دیوار کے درمیان دب کر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ کے بالیا جو راجندر نگر کا ساکن تھا پیشہ سے مزدوری کرتا تھا وہ کل رات لاری سے سامان اتار رہا تھا کہ لاری کے ڈرائیور نے گاڑی کو پیچھے لیا اور بالیا دیوار کے سہارے ٹھہرا ہوا تھا ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی کے سبب یہ شخص لاری اور دیوار کے درمیان دب کر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔