راجندر نگر میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز)راجندر نگر کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ بہا الدین جو ہاشم آباد چندرائن گٹہ کے ساکن تھے۔ پیشہ سے تاجر بتائے گئے ہیں کل رات آوٹر رنگ روڈ پر پیش آئے حادثہ میں لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔