راجندر نگر میں سڑک حادثہ ، 2 ہلاک

حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مانصاحب ٹینک علاقہ کے ساکنان 40 سالہ راملو 22 سالہ خواجہ ولی اور 27 سالہ عارضہ بیگم آٹو میں جام لے کر شاد نگر سے واپس ہوئے تھے کہ ایک آر ٹی سی بس کی لاپرواہی کے سبب خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں راملو برسر موقع ہلاک ہوگیا اور خواجہ ولی عثمانیہ ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جب کہ عارفہ بیگم جو شیخ عباس کی بیوی بتائی گئی ہے ۔ شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں میوہ فروش بتائے گئے ہیں ۔ جن کا آبائی مقام ضلع اننت پور ہے ۔ پولیس نے آر ٹی سی بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔