سارق پر ماضی میں بھی کئی مقدمات ، ملزم جیل منتقل
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر پولیس نے ایک سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 21 تولہ طلائی زیورات اور ایک کیلو چاندی کو ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ آٹو ڈرائیور ایم کمار جو نامپلی منڈل ضلع نلگنڈہ کا متوطن تھا ۔ آج صبح کے اولین اوقات پولیس نے مشتبہ حالت میں گشت کررہے اس شخص پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔ اور تفتیش کے دوران اس نے اپنے جرم کو قبول کرلیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے مسروقہ 21 تولہ طلائی زیورات اور تقریبا ایک کیلو چاندنی کو ضبط کرلیا ۔ پولیس راجندر نگر کے مطابق کمار نے یہ وارداتیں راجندر نگر ، آر سی پورم اور دیگر پولیس حدود میں انجام دی تھیں ۔ کمار اس سے قبل سعید آباد ، ابراہیم پٹنم ، میرپیٹ ، حیات نگر ، پیٹ بشیر آباد اور نارکیٹ پلی حدود میں بھی کئی وارداتیں انجام دی تھیں ۔ پولیس نے کمار کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔۔