راجندر نگر میں دو سٹے باز گرفتار

حیدرآباد ۔ /3 مئی (سیاست نیوز) راجیندر نگر پولیس نے دو سٹے بازوں کو گرفتار کرلیا جو جاریہ آئی پی ایل کرکٹ میچیس پر سٹے کا کاروبار چلارہے تھے ۔ پولیس کے بموجب 25 سالہ محمد جلال الدین عرف پاشاہ ساکن ایم ایم پہاڑی راجیندر نگر اور اس کے ساتھی 23 سالہ امیت راجیش ویلانی ساکن ہیپی ہوم سوپر پلی جرینہ جی ونی کرانہ شاپ میں ممبئی انڈینس اور راجستھان رائلز کے درمیان منعقدہ آئی پی ایل کرکٹ میچ پر سٹہ وصول کررہے تھے ۔ پولیس نے یہاں دھاوا کرتے ہوئے 10800 نقد رقم اور موبائیل فون برآمد کرلئے ۔