حیدرآباد۔/27جون، ( سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دو سارقوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 6موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا ہے۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مسٹر پرکاش کے مطابق سرینواس اور رمیش نامی دو سارقوں کو گرفتار کرلیا گیا جو شادی خانوں اور ہوٹل و ریسٹورنٹس کے قریب سے گاڑیوں کا سرقہ کرتے تھے۔ انہوں نے حیدر گوڑہ ، کاٹے دھن، آرام گھر اور دیگر مقامات سے موٹر سیکلوں کا سرقہ کیا تھا۔ ایک سارق سرینواس کی پلر نمبر143 اور رمیش کو پلر نمبر 294کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا اور انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔