حیدرآباد 2 ستمبر (سیاست نیوز)راجندر نگر کے علاقہ میں سارقوں نے ایک مکان میں دن دہاڑے داخل ہوکر چاقو کی نوک پر سرقہ کیا تاہم مکان مالک کی مزاحمت سے ایک سارق زخمی ہوگیا ۔ یہ بات راجندر نگر پولیس نے بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ قسمت پورہ علاقہ کی این آر آئی کالونی میں واقع پی کے سنگھ کے مکان میں آج صبح تقریباً 10 بجے دو سارق داخل ہوگئے اور باورچی خانے میں موجود خاتون کے گلے پر چاقو رکھ کر منگل سوتر، اور آنگوٹھیاں چھین لی اور اس خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے مکان میں مزید 5 ہزار روپئے کا سرقہ کرلیا ۔ اس دوران پی کے سنگھ اپنے کمرے سے باہر آیا اور ساتھیوں سے مزاحمت کی کوشش کی اور اس دوران ان میں جھڑپ ہوئی ۔ اس جھڑپ میں ایک سارق کو معمولی زخم آیا ۔ تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق منگل سوتر اور انگوٹھیاں تقریبا ڈھائی تولے کی بتائی گئیں ہیں۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔