حیدرآباد 29 مئی (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک خاتون کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ اجنبی خاتون کے اس قتل کو عصمت ریزی کے بعد قتل تصور کیا جارہا تھا تاہم پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا کہ اس اجنبی خاتون کو نا معلوم افراد نے قتل کردیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے قاتلوں کا پتہ چلانے میں پیشرفت اختیار کرلی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ایک گاڑی جس میں قاتل فرار ہوئے وہ ممبئی کی بتائی جاتی ہے اور آوٹر رنگ روڈ پر نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پولیس اس گاڑی اور قاتلوں کا پتہ چلانے میں مصروف ہے ۔ انسپکٹر راجندر نگر مسٹر سی ایچ کوشالکر نے بتایا کہ اجنبی خاتون جس کی عمر تقریبا 30 تا 35 سال کے درمیان بتائی گئی ہے ،جس کے جسم پر ساری بلوز موجو تھا نامعلوم افراد نے تیز دھار ہتھیار اور سلاخ سے حملہ کرتے ہوئے اس خاتون کا قتل کردیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ خاتون کا تعلق ضلع محبوب نگر سے ہے جو حمایت ساگر کے علاقہ آوٹر رنگ روڈ پر بے رحمانہ انداز میں قتل کردی گئی ۔ پولیس راجندر نگر مصروف تحقیقات ہے ۔