راجندر نگر میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ کائیلاش پیشہ سے میستری قسمت پور راجندر نگر کا ساکن تقریب سے واپس ہوا اور روزآنہ کے معمول کی طرح سوگیا جو حالت نیند سے بیدار نہیں ہوا اور اس کی مشتبہ موت واقع ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق یہ شخص کل ایک تقریب میں منگل ہاٹ گھوڑے کی قبر علاقہ گیا تھا جہاں اس نے گویند راجو اور نارائن کے ہمراہ کثرت سے شراب نوشی کے بعد  گھر واپس ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔