راجندر نگر میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی جو اپنی بہن اور بہنوئی کے تنازعہ سے پریشان تھا۔ راجندر نگر پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ ترون جو راجندر نگر کے علاقہ میں رہتا تھا، کل رات اس نے انتہائی اقدام کیا۔ ذرائع کے مطابق ترون اپنی بہن اور بہنوئی کے جھگڑوں سے پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔