راجندر نگر میں اندرون پندرہ یوم عصمت ریزی کا دوسرا واقعہ

حیدرآباد۔/14جون، ( سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ اندرون 15یوم کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ انسپکٹر راجندر نگر مسٹر کشالکر نے بتایا کہ ایم ایم پہاڑی کے علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک 20سالہ نوجوان عمران نے اپنے پڑوس میں رہنے والی لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کی۔ لڑکی کی عمر 9سال بتائی گئی ہے۔یہ واقعہ دو دن قبل پیش آیا۔ انسپکٹر نے بتایا کہ عمران جو کولر بنانے کا کام کرتا ہے بہت جلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔