رقمی لین دین کا انتقام ، ڈی سی پی شمس آباد کا بیان
حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) راجندرنگر پولیس نے واٹر پلانٹ مالک سید ملک مخدوم کے قتل میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی ایس پی شمس آباد محترمہ پدمجا نے بتایا کہ 33 سالہ دستگیر خان ساکن چراغ علی نگر کشن باغ 36 سالہ سید خواجہ ساکن بابا نگر اور 27 سالہ عبدالعمران ساکن بورا بنڈہ کو گرفتار کرلیاگیا ۔ لندن سے واپسی کے بعد ملک مخدوم واٹر پلانٹ کا کاروبار کر رہا تھا اور اس نے دستگیر خان کو قرض دیا تھا جو 5 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ مزید دو افراد جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ لوگ بھی ملک سے قرض لے چکے تھے ۔ جو ادا نہیں کر رہے تھے ۔ گذشتہ چند روز سے ملک ان پر قرض کی رقم واپسی کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا ۔ ان تینوں نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے 17 جولائی کی رات مئے نوشی کے بعد ملک کو طلب کیا اور اس کامبینہ طور پر قتل کردیا ۔ پولیس نے ان تینوں قاتلوں کو عدالتی تحویل میں دے دیا ہے ۔