راجندر نگر علاقہ کی باؤلی سے خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس نے ایک خاتون کی نعش کو علاقہ کی باؤلی سے برآمد کرلیا ہے جو گزشتہ دو دنوں سے اپنے مکان سے غائب تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس خاتون کی شناخت 35سالہ کشٹماں کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اے آر آئی محکمہ میں ملازم تھی اور راجندر نگر علاقہ میں رہتی تھی۔

متوفیہ کیشوہر کی موت کے بعد سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ ذرائع کے مطابق اس خاتون کے شوہر کی موت پانچ سال قبل ہوئی تھی اور اس کا ایک بیٹا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کشٹماں 22جنوری سے لاپتہ تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔