حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک خاتون مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ خاتون شانتااماں جو راجندر نگر گوپال نگر میں رہتی تھی 14 جون کے دن خاتون اپنے مکان میں مشتبہ طور پر جھلس گئی تھی جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔