نئی دہلی۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مریمّا کے استعفی دینے کے بعد ہاکی انڈیا نے راجندر سنگھ کو اگلے دو سال کے لئے اپنا نیا صدر منتخب کیا ہے ۔ہاکی انڈیا نے ایک بیان جاری کرکے یہ اعلان کیا۔ ڈاکٹر نریندر دھرو بترا کے بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کا صدر بننے اور ہاکی انڈیا کا صدر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد مریمّا کوشی کو نومبر 2016 میں ہاکی انڈیا کا صدر بنایا گیا تھا۔مریمّا کوشی نے اب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔