حیدرآباد ۔ 7؍ ستمبر ( سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں معاشی پریشانی سے دو چار خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب چنتل میٹ کی ساکن 30 سالہ سلطانہ بیگم نے کل رات دیر گئے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔