حیدرآباد۔/24اگسٹ، ( سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ سکھ چھاؤنی میں پیش آئے واقعہ میں ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ 50سالہ امینہ بیگم زوجہ سید حنیف نے آج صبح اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ راجندر نگر پولیس وہاں پہنچ کر نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ امینہ بیگم گذشتہ چند ماہ سے علیل تھی جس کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔