جمشید پور ۔ /26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ جھارکھنڈ کے ضلع بڑا جمدا ٹاؤن شپ کے مغربی سنگبھم میں منعقدہ ایک انتخابی جلسہ میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ انہیں لانے والا ہیلی کاپٹر خراب ہوگیا ہے ۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ راجناتھ سنگھ کو لیکر اڑان بھرنے والا ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی ۔ سب ڈیویژنل پولیس آفیسر سنتوش کمار سینا نے کہا کہ جمشیدپور کے قریب ہیلی کاپٹر کو اتارا گیا ۔