راجناتھ سنگھ کی قیامگاہ پر احتجاج

نئی دہلی2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) یو پی ایس سی پر جاری تنازعہ کے سلسلہ میں نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) ارکان نے آج وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کی رہائش گاہ کے روبرو دھرنا منظم کیا۔ اِس موقع پر ایک احتجاجی موہت شرما نے کہاکہ عام طلبہ کو احتجاج میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی کیا یہی وہ اچھے دن ہے جس کا بی جے پی نے انتخابات کے دوران وعدہ کیا تھا۔ کیا ہمیں احتجاج کا بھی حق نہیں؟ اُنھوں نے کہاکہ طلبہ صرف سی ایس اے ٹی میں تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ امتحان کی 24 اگسٹ تاریخ کو ملتوی کیا جائے۔