راجناتھ سنگھ آج مرکزی وزارت داخلہ کا جائز ہ حاصل کریں گے

نئی دہلی 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی کے سینئر قائد راجناتھ سنگھ جنہیں مرکزی وزیر مقرر کیا گیا ہے امکان ہے کہ کل اپنی وزارت کا جائزہ حاصل کریں گے ۔62 سالہ راجناتھ سنگھ لکھنو سے منتخب ہوئے ہیں اور وہ اہم وزارت داخلہ میں سشیل کمار شنڈے کے جانشین ہوں گے ۔ پاکستان ،چین ،بنگلہ دیش ،نیپال اور بھوٹان سے متصل ہندوستانی سرحد کی نگرانی بھی ان کی وزارت کے تحت ہوگی ۔ ٹیچر سے سیاستداں بننے والے راجناتھ سنگھ کو فوری طور پر نکسلائیٹ کے تشدد ،دہشت گرد تنظیموں کی ملک میں سرگرمیوں ،پاکستان سے در اندازی ،بنگلہ دیش سے غیر قانونی نقل مقام اور محکمہ سراغ رسانی کو استحکام فراہم کرنے کے اہم مسائل کا سامنا ہوگا ۔