راجمندری ۔ 22 ۔ نومبر : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں جگم پیٹ کے گروکل گرلز اسکول کی 30 طالبات کو آج اس اسکول میں کسی مذہبی تقریب کے ضمن میں تیار شدہ غذا کے استعمال کے بعد بیمار ہوجانے کے سبب ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ۔ مشرقی گوداوری کے ضلع میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر پون کمار نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ایک مذہبی تہوار کے ضمن میں اس اسکول میں غذا تیار کی گئی تھی جس کے استعمال کے بعد 370 طالبات دست و قے اور دیگر امراض سے متاثر ہوگئیں ۔ جن کے منجملہ 30 طالبات کو جو زیادہ متاثر ہوئی ہیں جگم پیٹ سرکاری ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے ۔۔