راجستھان میں کوٹہ کیلئے گجروں کے احتجاج کا 23 مئی سے آغاز

جئے پور ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجر قائدین نے آج اعلان کیا کہ وہ ایک احتجاج کا 23 مئی سے آغاز کریں گے اور سرکاری ملازمتوں میں اور راجستھان کے تعلیمی اداروں میں پانچ فیصد تحفظات کا مطالبہ کریں گے۔ احتجاج کا آغاز پیلوکا پورہ ضلع بھرت پور سے ہوگا۔ گجر آرکشن سنگھرش سمیتی کے زیراہتمام گجر برادری ضلع کے دیہات اڈہ میں احتجاج کرے گی۔ گجر آرکشن سنگھرش سمیتی کے صدر کروڑی سنگھ ضلع بینسلا نے ایک اجلاس کے دوران برادری کے قائدین برائے اڈہ سے کہا کہ وہ احتجاج کے احیاء کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری برادری کے لوگ حکومت سے خوش نہیں ہیں۔ بینسلا نے اجلاس کے نتائج پر تبادلہ خیال سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ان کے ردعمل کے منتظر ہیں۔ تنظیم کے ترجمان ہمت سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کو ایک سب کمیٹی قائم کرنے کیلئے اور گجروں کو روہنی کمیشن کے قیام کے پہلے دیگر پسماندہ طبقات کی ضمنی زمرہ بندی کا جائزہ لینے کی اجازت دینی چاہئے۔ جسٹس جی روہنی (ریٹائرڈ) کی رپورٹ آئندہ ماہ متوقع ہے۔ رپورٹ داخل کرنے سے پہلے وہ مدھیہ پردیش ، اترپردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے عہدیداروں سے تبادلہ خیال کریں گی۔